9 دسمبر 2016 - 13:03
خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کے بیان پر شام کا ردعمل

شامی حکومت نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے پاس معمولی سی بھی سیاسی اسٹریٹیجی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے منامہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ سربراہی اجلاس کے شام مخالف بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے پاس آزادانہ طریقے سے فیصلہ کرنے کی توانائی نہیں ہے اور وہ آلہ کار کے طور پر اپنے عوام کی دولت شام کے خلاف سازشوں پر لٹا رہے ہیں-

شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے عوام اور اس ملک کی بہادر فوج نے دہشت گردی کی نابودی کا تہیہ کر رکھا ہے اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں یکے بعد دیگرے کامیابی اس دعوے کی بہترین دلیل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169